برتھ ڈیفیکٹس فاؤنڈیشن نے پنجاب اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے افراد کا علاج شروع کر دیا — کسی بھی عمر میں علاج ممکن ہے، شعور اور آگاہی وقت کی اہم ضرورت
کہیں دیر نہ ہو جائے جنس واضح نہ ہونے والے افراد قابل علاج ہے بدھ کی او پی ڈی پروفیسر ڈاکٹر افضل شیخ نے کی۔ پنجاب سے دو بھائی جن کی عمریں 25 سے 28 سال اور کے پی کی سے بھی دو بھائی جن کی عمریں 27 سے 32 سال کے درمیان تھی جنس واضح نہ تھی اور یہ کتنے افسوس کی بات ہے شعور اور اگاہی نہ ہونے کی بنا پہ جس کا علاج ابتدائی ہی عمر میں ہو سکتا تھا انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین دن لا علمی میں ضائع کیے ہماری اپ سے درخواست ہے اپ شعور اور اگہی کی اس مہم میں لوگوں میں شعور پیدا کریں کیونکہ یہ افراد قابل علاج ہیں عمر کے کسی حصے میں بھی علاج ممکن ہے کیونکہ اللہ نے چاہا کے پی کی اور پنجاب کے کے پی کے دونوں افراد اس عمر میں بھی قابل علاج ہے اور برتھ ڈیفیکٹ فاؤنڈیشن نے ان کی ٹریٹمنٹ سٹارٹ کر دی ہے منجانب عنصر ظہور خان چیئرمین برتھ ڈیفیکٹس فاؤنڈیشن اینڈ ٹرانس جینڈر ریہیبیٹیشن ویلفیر سوسائٹی رابطہ نمبر