News

برتھ ڈیفکٹس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام برکت امیرالدین ہیلتھ کیئر سینٹر میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

برتھ ڈیفکٹس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام برکت امیرالدین ہیلتھ کیئر سینٹر میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد برتھ ڈیفکٹس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام برکت امیرالدین ہیلتھ کیئر سینٹر 28بازار نزد جامع مسجد النصرت عابد مجید روڈ لاہور کینٹ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح دعا سے کیا گیا۔ متعدد امراض کے ماہرین ڈاکٹرز کی زیرنگرانی مریضوں کا فری معائنہ خواتین اور بچیوں کےلئے فری الٹراساﺅنڈ سمیت ادویات بھی دی گئیں۔ معروف ڈاکٹر جمیلہ تبسم گائناکالوجسٹ،ڈاکٹر عائشہ فاطمہ ماہر غذائیت،ڈاکٹر تنزیلہ عبداللہ ماہر زچہ و بچہ و فیملی پلاننگ اور الٹراساﺅنڈ ایکسپرٹ نے میڈیکل میں آئے سو سے زائد لوگوں کا چیک اپ کیا اور مریضوں کو فری ادویات بھی دیں۔ اس میں بوڑھے ،بچے اور خواتین مریض شامل تھے۔ اس میڈیکل کیمپ میں تمام فری ٹیسٹوں کی سہولیات موجودتھیں۔

اس موقع پر موجود برتھ ڈیفکٹس فاﺅنڈیشن کے سی ای او عنصر جاوید نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا فری میڈیکل کیمپ تھا جس میں ہماری توقعات سے زیادہ مریض اس میڈیکل کیمپسے مستفید ہوئے ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر ہفتے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں خدمت خلق کرنے والے انسان اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کو بہت پیارے لگتے ہیں۔ جس نے دنیا میں ایک مجبور انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، مخلوق خدا کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے۔

Leave a Reply